حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے آج دیوالی کی تعطیل سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ حکومت نے چھٹی کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا نیا حکم جاری کیا۔ جبکہ سابق میں دیوالی کی تعطیل 12 نومبر کا اعلان کیا گیا تھا جسے ایک تازہ حکمنامہ کے ذریعہ تبدیل کیا گیا۔
4TV BREAKING **Telangana Govt declares general holiday for Deepavali on November 13
— Shakeel Yasar Ullah (@yasarullah) November 10, 2023
حکومت کی جانب سے جاری تازہ حکمنامہ کے مطابق دیوالی کی تعطیل 13 نومبر کو رہے گی۔ سرکاری حکمنامہ کے مطابق بدلی ہوئی تعطیل کا اطلاق اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین و نجی اداروں کےلئے بھی رہے گا۔
حکومت کی جانب سے آج جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق دیوالی کی تعطیل 13 نومبر بروز پیر کو رہے گی۔