حیدرآباد کے سن سٹی میں شدید آتشزدگی کا واقعہ، پٹاخوں کی دکان خاکستر

حیدرآباد (دکن فائلز) راجندر نگر میں آج علی الصبح شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق راجندر نگر کے سن سٹی میں پٹاخوں کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ صبح تقریباً 4 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکان سے آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع کوئی نہیں ملی تاہم پٹاخوں کی دکان سے ملحق فوڈ کورٹ، پان شاپ اور چائے کے اسٹال کے بھی زد میں آنے کی اطلاع ہے۔

میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا کہ سن سٹی میں پٹاخوں کی دکان ایک ٹینٹ ہاؤس کے شیڈ میں کھولی گئی تھی تاہم آتشزدگی کی وجہ سے ٹینٹ ہاوز کا شیڈو اور گودام پوری طرح جلکر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوشش کی۔ اس دوران دکان پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں