حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔ اس دوران ایک پارٹی دیگر مخالفت پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ آج وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں اور وہایک بڑی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس نے شہر کے مختلف علاقوں میں تنقیدی کٹ آؤٹس لگائے ہیں۔ پارٹی نے ان کٹ آوٹس کے ذریعہ بی جے پی، بی آر ایس اور مجلس پر نشانہ لگایا ہے۔
Puppets of Modi.. pic.twitter.com/nCHy5sCoFD
— Telangana Congress (@INCTelangana) November 11, 2023
کانگریس کے کٹ آوٹس کے کے ذریعہ ایسا بتانے کی کوشش کی گئی کہ ’مودی، بی آر ایس اور مجلس پر کنٹرول کررہے ہیں‘۔
وہیں کانگریس کے کٹ آوٹس پر مجلس اور بی آر ایس کے ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر ہی بی جے پی کےلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ ارکان کا کہنا ہے کہ ’کانگریس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ ہے۔