وجئے شانتی کانگریس میں شامل ہوجائیں گی! ملو روی نے تصدیق کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ و سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی بہت جلد بی جے پی پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوجائیں گی۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد وہ پارٹی سے کچھ ناراض چل رہی ہیں۔ وجئے شانتی میدک سے رکن پارلیمنٹ تھیں۔

وجئے شانتی نے بی جے پی کی انتخابی مہم سے بھی دوری بنائے رکھی۔ وہ بی جے کے پروگرامز میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔ دوسی جانب بی جے پی نے انہیں تلنگانہ انتخابات کےلئے پارٹی کے اسٹار کمپینر لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا۔

اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وجئے شانتی بہت جلد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت فوقیت ملی جب کانگریس کے سینئر رہنما اور ٹی پی سی سی کے نائب صدر ملو روی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

وجئے شانتی 1996 کے انتخابات کے دوران اے آئی اے ڈی ایم میں شمولیت کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا تھا۔ وہ 1998 میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔ تقریباً ایک دہائی تک بی جے پی میں رہنے کے بعد وجئے شانتی نے 2009 میں بی جے پی چھوڑ کر تھلی تلنگانہ کے نام سے خود کی نئی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ پھر اس پارٹی کو ٹی آر ایس میں ضم کر دیا گیا۔ 2009 میں انہوں نے میدک لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ کے سی آر سے اختلافات کی وجہ سے وہ 2014 میں کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ اسی سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے میدک سے الیکشن لڑا اور ہار گئیں۔ وجے شانتی نے 2020 میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور اسی سال دسمبر میں انہوں نے امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں