حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران لڑکی برقی پول پر چڑھ گئی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد دورہ کے دوران سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ ایک لڑکی جلسہ گاہ میں لگائے گئے الکٹرک پول پر چڑھ گئی جس پر لائٹس لگے ہوئے تھے اور برقی تاریں تھیں۔

مودی نے اپنی تقریر کو روک دیا اور لڑکی سے باربار پول سے اترنے کی اپیل کی لیکن لڑکی پول پر اوٹر چڑھتی رہی اور برقی کے تاروں تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دردمندانہ اپیل اور کہا کہ وہ ان سے بات کرنے کےلئےہی آئے ہیں اور لڑکی کی بات سنی جائے گی۔ انہوں نے لڑکی سے کہا کہ ایسا کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

جلسہ گاہ میں ہوئے اس اچانک واقعہ سے پریشان ہوگئے۔ انہوں نے بالآخر لڑکی سے اپیل کی کہ مادیگیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کے صدر مندا کرشنا مادیگا کی بات مانے اور نیچر اترجائیں۔ جس کے بعد لڑکی پول سے نیچے اترگئی جس کے بعد وزیراعظم مودی نے سکون کی سانس ہی اور اپنی تقریر کو جاری رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں