خواجہ بلال ایک بار پھر مجلس سے مستعفیٰ، راجہ سنگھ کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کرنے پر کی تنقید )ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سابق کارپوریٹر خواجہ بلال نے آج بالآخر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آج فیس بک پر ایک ویڈیو بیان جاری کرکے مجلس چھوڑنے کا اعلان کیا اور پارٹی پر شدید تنقید کی۔ وہ گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے مجلس کی جانب سے راجہ سنگھ کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے سے ناراض تھے۔

انہوں نے کہا کہ گوشہ محل میں تقریباً 80 ہزار مسلم ووٹرز ہیں۔ ایسے میں مجلس کو اس حلقہ سے مقابلہ کرنا چاہئے تھا اور راجہ سنگھ کو ہرانے کی کوشش کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے اس حلقہ پر ٹی آر ایس کے رکن کی تائید کرنے پر مجلس پر کڑی تنقید کی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

https://www.facebook.com/kbilalahmedofficial/videos/365111079269499/

اپنا تبصرہ بھیجیں