اب کانگریس کی جانب سے ’بی جے پی اور بی آر ایس کی شادی‘ کا کارڈ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابی مہم شدت اختیار کرگئی ہے۔ کانگریس کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے اور بی آر ایس و بی جے پی پر تنقید کرنے کےلئے نت نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔ کانگریس اپنی ڈیجیٹل مہم کے ذریعہ بی آر ایس و بی جے پی کو نشانہ بنارہی ہے اوریہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہے۔ دونوں پارٹیاں آپس میں مفاہمت کئے ہوئے ہیں اور کانگریس کو ہرانے کےلئے کوشش دونوں پارٹیوں میں معاہدہ طئے پایا ہے۔

اس کے ایک حصے کے طور پر اب کانگریس نے بی آر ایس اور بی جے پی کی شادی کا رقعہ جاری کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان گٹھ جوڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کی شادی کا فرضی کارڈ شیئر کیا ہے۔

کارڈ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ’آپ میرے لیے بی آر ایس ہیں اور میں آپ کے لیے بی جے پی ہوں.. ٹوٹا ہوا معاہدہ ہمارا ہے۔ 2023 کے الیکشن کو لگام مہورت قرار دیا گیا ہے۔ نکشتر کے نام کے طور پر، مہرتا کی وضاحت اوپر دی گئی نظم میں کرونا نکشتر میں کی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لگام لافانی ہیروز کی آواز سے کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں