حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں آج صبح ایک رہائشی کامپلکس میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وہیں پولیس و فائربریگیڈ کی بروقت کاروائی کی وجہ سے بہت بڑا حادثہ ٹل گیا، کیونکہ کامپلکس میں تقریباً 15 بیریل اور 20 ڈبے کمیکل و آئیل رکھا ہوا تھا۔ فوری طور پر کامپلکس میں موجود کیمیکل کے ڈبوں کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔ جس کی وجہ سے ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا۔
پولیس کے مطابق نامپلی پولیس اسٹیشن حدود میں بازار گھاٹ میں واقع چار منزلہ اپارٹمنٹ کے نیچے واقع گیراج میں ایک کار کی مرمت چل رہی تھیکہ اچنک کار میں آگ بھڑک اٹھی اور وہاں موجود کمیکل میں آگ پکڑنے سے آگ پورے اپارٹمنٹ میں پھیل گئی۔اچانک لگی آگ کے چلتے لوگ باہر نہیں نکل سکے۔اس سانحہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ، متعدد افراد کو بچا لیا گیا، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد اعظم، حبیب، ریحانہ، شمیم، ذاکر حسین، نکہت سلطانہ، ڈاکٹر فرحین کے طور پر کی گئی۔ وہیں تازہ اطلاع کے مطابق ایک آئی آئی ٹی طالب علم کی بھی موت ہوگئی۔
حادثہ میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکا شدید طور پر جھلس گیا۔ مرنےوالوں میں چھوٹے بچے، خواتین اور ضعیف افراد شامل ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق مہلوکین کی تعداد 10 سے زیادہ ہوگئی۔
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے آتشزدگی کے مقام پر پہنچ کر علاقہ کا معائنہ کیا۔


