حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہول گاندھی تلنگانہ انتخابات کےلئے چھ روز تک ریاست میں پارٹی کےلئے مہم چلائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے راہول گاندھی کے چھ روزہ دورہ تلنگانہ کے شیڈولکو حتمی شکل دی گئی ہے۔
راہول گاندھی 17 نومبر کو تلنگانہ آئیں گے اوروہ 23 نومبر تک کانگریس کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ راہول گاندھی 17 نومبر کو ورنگل،پالاکورتی اور بھونگیر میں کانگریس کی جانب سے منعقد ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ وہ چھ روز تک مسلسل پارٹی کی انتخابی مہم میں زور و شور سے حصہ لیں گے۔
وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست میں ایک بڑے جلسہ کے لئے منصوبہ بنایا جارہا ہے جس میں قومی صدر ملکارجن کھرگے، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک ساتھ شرکت کریں گے۔


