امیت شاہ 17 نومبر کو تلنگانہ انتخابات کےلئے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے

حیدرآباد(دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کےلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے زور و شور سے مہم چلائی جارہی ہے۔ بی جے پی نے بھی اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کی ہے۔ بی جے پی تلنگانہ انتخابات کےلئے پارٹی کا انتخابی منشور بہت جلد جاری کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کےلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ بی جے پی اپنے انتخابی منشور کو کانگریس کے انتخابی منشور سے زیادہ دلکش بنانے کے لئے کوشاں ہے، جس میں سماج کے ہر طبقہ کےلئے کچھ نہ کچھ فلاحی اقدامات کرنے کا وعدہ کیا جائے گا۔

اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 17 نومبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسی روز بی جے پی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی۔ امیت شاہ دورہ تلنگانہ کے دوران نلگنڈہ، ورنگل، راجندر نگر کے علاوہ دیگر ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں