غاصب صیہونی فوج نے غزہ پارلیمنٹ میں اسرائیلی پرچم لہرایا

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں یہ دکھایا گیا کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی پرچم لہرایا گیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجی غزہ پارلیمنٹ میں موجود اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم تھامے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس تصویر کے ذریعہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے غزہ پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلینٹ نے بتایا کہ حماس کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جواسرائیلی فوج کو روک سکے۔ صیہونی فوجی ہرطرف سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب غزہ پر حماس کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے جبکہ اس نے گذشتہ 16 سالوں سے غزہ پر کنٹرول کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں