حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے آج حیدرآباد میں بنجارہ ہلز کے نیلوفر کیفے پہنچ گئے۔ انہوں نے یہاں عام لوگوں سے بات چیت کی۔ وزیر کے ٹی آر نے کیفے میں چائے پی رہے متعدد افراد سے بات کی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر لوگوں نے حیدرآباد شہر میں ترقیاتی کاموں کو لیکر کے ٹی آر کی ستائش کی۔ انہوں نے کے ٹی آر سے کہا کہ حیدرآباد کا امن و امان اور یہاں کی سیکوریٹی صورتحال قابل تعریف ہے۔ کئی لوگ دیگر ریاستوں سے یہاں آکر آباد ہوئے، انہوں نے گذشتہ 10 سالوں کے دوران حیدرآباد کی ترقی کی ستائش کی اور کے ٹی آر کو اس کا کریڈٹ کیا۔


