حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نامپلی میں واقع انیس الغربا کی عمارت کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات دیر گئے انیس الغربا کی نئی عمارت کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ انیس الغربا کی شاندار عمارت کی دیوار سے لگ کر کچھ پرانی اشیا و سامان تھے جس میں آگ لگی۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
#Hyderabad — Another #FireAccident reported at #Nampally near Ek Minar Masjid Opp to Anees Ul Ghurba Bldg. pic.twitter.com/iDyV70BYpi
— Mister J. – مسٹر جے (@Angryman_J) November 15, 2023
فوری طور پر فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے شہر حیدرآباد میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔