کے سی آر نے بودھن کے عوام سے شکیل عامر کو منتخب کرنے کی اپیل کی

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج بودھن اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔ سی ایم کے سی آر نے بودھن میں منعقدہ بی آر ایس پرجا آشیرواد سبھا سے خطاب کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کے سی آر نے بودھن کے ووٹرز سے بی آر ایس امیدوار شکیل عامر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کانگریس امیدوار پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہب و ذات پات کے نام پر تناؤ کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ملک میں مضبوط کرنے سے ہی ترقی آئے گی اور لوگ خوشحال زندگی گذار سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کو ترقی کےلئے ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 50 سال کے دوران تلنگانہ کےلئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ بی آر ایس حکومت نے گذشتہ دس سالوں سے تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے بودھن میں تلنگانہ تحریک کی یاد کو تازہ کیا۔ کے سی آر نے بودھن سے بی آر ایس کے امیدوار شکیل عامر کی ستائش کی اور عوام سے انہیں دوبارہ منتخب کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں