حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں آج ایک بار پھر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ تقریباً 40 ٹیمیں حیدرآباد کے علاوہ نلگنڈہ اور میریال گوڑہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی لے رہی ہیں۔
آج علی الصبح آئی ٹی عہدیداروں نے میریال گوڑہ کے رکن اسمبلی و بی آر ایس کے امیدوار این بھاسکر راؤ کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صرف نلگنڈہ میں بھی 30 ٹیموں نے تلاشی لی۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ انتخابات کے پیش نظر یہ کاروائیاں انجام دی گئی۔