تلنگانہ انتخابات: 30 نومبر کو بااجرت تعطیل کا اعلان، ووٹنگ فیصد بڑھانے کےلئے حکومت کے اقدامات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے انتخابات میں پولنگ فیصد بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ تلنگانہ لیبر ڈپارٹمنٹ نے ووٹنگ کے روز یعنی 30 نومبر کو بااجرت (تنخواہ کے ساتھ) تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ، فیکٹریز اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 1974 اور تلنگانہ شاپ کمپلیکس ایکٹ 1988 کی دفعات کے تحت ریاست میں کام کرنے والے تمام مزدوروں اور ملازمین پر تعطیل کا اطلاق ہوگا۔

محکمہ کی سکریٹری آئی رانی کمودینی نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔ محکمہ نے یہ فیصلہ مزدور اور ملازمین کو تلنگانہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کرنے کےلئے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں