حیدراباد (دکن فائلز) گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کو ہار کا خوف ستارہا ہے۔ میڈیا میں ملعون راجہ سنھگ کا ایک تازہ ویڈیو بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جس میں انہیں مرنے یا مارنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں ہار کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور خود کی پارٹی کے کارکنوں اور اپنے ہی حامیوں کو مبیہ طور پر دھمکایا۔
انتخابی جلسہ خطاب کرتے ہوئے ملعون نے بی جے پی لیڈروں کو خبردار کیا کہ وہ یہاں کی معلومات دوسروں کو نہ دیں، انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو سخت الفاظ میں دھمکی دی۔ راجہ سنگھ نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈروں کو وارننگ دے دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ان کے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے۔ انہوں نے سنسنی خیز تبصرے کیا کہ وہ یہ الیکشن جیتنے کے لیے مرنے سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی کسی کو مارنے سے ڈرتےہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ گذشتہ انتخابات میں کس نے ڈھکے چھپے کام کئے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہ اس بار ایسا کرتے ہیں تو انجام برا ہوگا‘۔
ایسا لگتا ہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی حکمت عملی رنگ لانے لگی ہے۔ مجلس نے اس حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پارٹی نے بی آر ایس امیدوار کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ ان حالات میں بی آر ایس امیدوار نندکشور ویاس کی جیت کی امیت کی جارہی ہے۔