کھرگے کی موجودگی میں وجئے شانتی کانگریس میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف فلم اداکارہ اور سابق ایم پی وجے شانتی نے کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ آج حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں وجئے شانتی نے کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ حال ہی میں وجے شانتی نے بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ پارٹی کے رویہ سے ناراض تھیں۔

واضح رہے کہ وجئے شانتی 1996 کے انتخابات کے دوران اے آئی اے ڈی ایم میں شمولیت کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا تھا۔ وہ 1998 میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔ تقریباً ایک دہائی تک بی جے پی میں رہنے کے بعد وجئے شانتی نے 2009 میں بی جے پی چھوڑ کر تھلی تلنگانہ کے نام سے خود کی نئی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ پھر اس پارٹی کو ٹی آر ایس میں ضم کر دیا گیا۔ 2009 میں انہوں نے میدک لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ کے سی آر سے اختلافات کی وجہ سے وہ 2014 میں کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ اسی سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے میدک سے الیکشن لڑا اور ہار گئیں۔ وجے شانتی نے 2020 میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور اسی سال دسمبر میں انہوں نے امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں