حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈ نے غزہ کی ایک سرنگ میں ’’بوبی ٹریپ دھماکے‘‘ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور تصدیق کے لیے ویڈیو بھی جاری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے بیت حانون میں ایک سرنگ کے دھانے پر اسرائیلی فوجیوں کو اپنے جال ’’بوبی ٹریپ دھماکے‘‘ میں پھنسایا اور جیسے ہی اسرائیلی فوج کا افسر اپنے ساتھیوں سمیت پہنچا دھماکا ہوگیا۔
#WATCH | Al-Qassam Brigades published a video depicting the booby-trapping of the opening of one of the resistance tunnels in Beit Hanoun and luring a force from the Israeli Engineering Corps.
The Israelis admitted that 5 soldiers, including an officer, were killed. pic.twitter.com/miDFtLhHny— Al Mayadeen English (@MayadeenEnglish) November 16, 2023
اس دھماکے میں اسرائیلی فوج کے افسر اور 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان پہلے تو اپنے فوجیوں کے ناکام آپریشن میں مارے جانے سے انکاری رہے لیکن القسام کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے پر اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔