پرگتی بھون کو پبلک گورننس بھون میں تبدیل کیا جائے گا جہاں 24 گھنٹے عوام کے مسائل سنے جائیں گے: راہل گاندھی

حیدرآباد (دکن فائلز) راہل گاندھی نے آج تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائی۔ اس موقع پر انہوں نے پرگتی بھون پر سنسنی خیز تبصر کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو پرگتی بھون کو پبلک گورننس بھون میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سننے کے لیے پرجادربار کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء پرجادربار میں عوام کے مسائل سنیں گے اور عوام کے مسائل کو اندرون 72 گھنٹے میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک گورننس بھون عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

راہل گاندھی نے آج ورنگل میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ یہاں انہوں نے کانگریس امیدوار کونڈا سریکھا کےلئے مہم چلائی اور عوام سے انہیں انتخاب میں کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر روڈ شو میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں