حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس لیڈر وجے شانتی نے آج حیدرآباد کے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور بی آر ایس ایک سکہ کے دو رخ ہے اور دونوں میں ملی بھگت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کے سی آر پر بدعنوانی کا بھی الزام عائد کیا۔
وجئے شانتی نے کہا کہ بنڈی سنجے کو صدارت سے ہٹانے کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کا گراف نیچے گرا۔ انہوں نے کے سی آر پر بنڈی سنجے کو ہٹانے کےلئے سازش کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس کے سی آر خاندان کی کرپشن کی تمام تفصیلات موجود ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مودی سے دریافت کیا کہ کے سی آر کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی؟
واضح رہے کہ وجئے شانتی نے گذشتہ روز بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔


