حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست بھر میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر چیکنگ کی جارہی ہے اور بھاری مقدار میں نقدی ضبط ہورہی ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے اپا جنکشن پر پولیس چیکنگ کے دوران چھ کاروں سے چھ کروڑ پچاس لاکھ روپئے نقدی ملی جسے ضبط رلیا گیا۔
اس رقم کا کھمم کے ایک امیدوار سے تعلق بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے رقم سے متعلق صحیح کاغذات نہ ہونے پر رقم کو ضبط کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔