دنیائے کرکٹ کا نیا شہنشاہ کون ہوگا، ہندوستان یا آسٹریلیا؟ فائنل ٹاکرا آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، شائقین کو فائنل میں زبردست کرکٹ ایکشن کی توقع ہے۔
میچ، میوزک اور موج مستی ساتھ ساتھ چلیں گے، میچ سے پہلے ائیرشو، وقفوں میں موسیقی اور لیزر لائٹ کا تڑکا اور اختتام پر آتش بازی سے رونق لگے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ ہندوستان چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔