یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون کا جہاز اغوا کر لیا

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون (دولت مند بزنس مین) کا بحری جہاز اغوا کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بحری جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں، عملے میں بھی کوئی اسرائیلی شامل نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ سے ہندوستان جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق برطانوی کمپنی کا جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی ملکیت ہے۔ یاد رہے کہ حوثی، اسرائیلی کمپنیوں یا اسرائیلی پرچم والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ’جنوبی بحیرہ احمر میں یمن کے قریب حوثیوں کی جانب سے ایک کارگو شپ (مال بردار بحری جہاز) کو ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر ایک بہت سنگین واقعہ ہے‘۔

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ ’یہ جہاز ترکی سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوا، جس میں اسرائیلیوں سمیت مختلف قومیتوں کے شہری سوار تھے۔ یہ اسرائیلی جہاز نہیں ہے‘۔ ہائی جیک شدہ جہاز کا نام ”گیلیکسی لیڈر“ ہے جو ایک بہامن پرچم بردار جہاز ہے، ایک برطانوی کمپنی کے ذریعے رجسٹرڈ ہے جس کے جزوی طور پر مالک اسرائیلی ٹائیکون ابراہم انگر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں