حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی نے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس نے بی آر ایس کی انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ کانگریس نے اپنی شکایت میں کہا کہ وزیر کے ٹی آر انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہم چلا رہے ہیں۔ کانگریس نے کے ٹی آر کو تین دن تک انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ وزیر کے ٹی آر نے ایک سرکاری عمارت ٹی ہب میں طلباء اور نوجوانوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کانگریس نے ٹی ہب میں ہونے والی میٹنگ پر اعتراض کیا۔ ریاستی انتخابی افسر سے ملاقات کرنے والی کانگریس ٹیم نے کہا کہ انتخابی ضابطہ نافذ ہونے کے دوران سرکاری دفاتر میں مہم چلانا ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔