راہول گاندھی نے اشاروں اشاروں میں مودی کو ’پناؤتی‘(منحوس) قرار دیا! کہا ہمارے لڑکے ورلڈ کپ میں جیت جاتے لیکن۔۔۔

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے راجستھان میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لڑکوں نے ورلڈ کپ جیت لیا ہوتا، لیکن پناؤتی نے انہیں ہرا دیا‘۔ وہ اشاروں اشاروں میں نریندر مودی پر حملہ کررہے تھے۔

راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے دوران راجستھان کے جالور میں وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کیا۔ راہو گاندھی نے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے اشاروں اشاروں میں نریندر مودی کو پناؤتی (منحوس) قرار دے دیا اور کہا کہ ’ہمارا لڑکے ورلڈ کپ جیت جاتا، لیکن پنوتی نے ہرادیا‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’میڈیا اسے نہیں بتائے گا لیکن لوگ، سب جانتے ہیں۔ راہول گاندھی نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار اشاروں اشاروں اور دبی زبان میں مبینہ طور پر نریندر مودی کو ٹھہرایا اور انہیں پناؤتی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میچ میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ تھا۔ جیسے ہی اس بات کا اعلان کیا گیا کہ میچ دیکھنے اور ایوارڈ تقسیم کرنے کےلئے مودی اسٹیڈیم جائیں گے تب سے سوشل میڈیا پر ’پناؤتی‘ ٹرینڈ کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں