غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام سیاہ ترین دور ہے: امام کعبہ

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے پاکستان میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔‘ غزہ کی صورتحال پر امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ’غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ دین اسلام میں انسانی جان کا قتل حرام ہے۔ بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی۔ شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے۔ رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے۔ انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے۔ امید ہے کہ کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں