14 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 اور گیس کا ایک ٹینکر غزہ میں داخل ہوگیا جبکہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئی ہیں جبکہ فلسطینی طیاروں کی بمباری رکنے کے بعد اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے فلسطینی خاندانوں کی واپسی جاری ہے اور جنگ بندی شروع ہوتے ہی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائے گا، 13 یرغمالیوں کا پہلا گروپ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے رہاکیا جائےگا، اسرائیل بدلے میں آج 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی اور غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ 6 گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔

حماس کے خلاف آپریشن کے نام پر 7 ہفتوں تک لڑائی میں 14 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں