حیدرآباد کی متعدد مساجد میں نمازیوں کے لیپ ٹاپس چوری کرنے والے بدبخت چور کو افضل گنج پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) افضل گنج پولیس نے ٹاسک فورس ٹیم کی مدد سے مبینہ طور پر مختلف مساجد میں نماز ادا کررہے مصلیوں کے لیپ ٹاپس اور موبائیل فون چوری کرنے والے ایک بدبخت چور کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضہ سے چھ لیپ ٹاپس کو ضبط کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک پیٹ علاقہ کا رہنے والا 26 سالہ ندیم شہر کی مختلف مساجد پر نظر رکھتا اور جب لیپ ٹاپ لیکر مسجد آنے والے مصلی نماز ادا کررہے ہوتے تب وہ ان کے لیپ ٹاپس لیکر فرار ہوجاتا۔ ندیم پر حیدرآباد کے مختلف علاقوں کی مساجد میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کا الزام ہے۔ اس نے عابڈس، چادرگھاٹ، آصف نگر، افضل گنج، اور خیریت آباد پولیس اسٹیشن حدود کی مساجد میں چوری کی وارداتیں انجام دیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ندیم لیپ ٹائس کے علاوہ مساجد سے دیگر قیمتی سامان بھی چرا یا کرتا جو جب نمازی نماز ادا کرنے میں مصروف ہوتاتے وہ واردات کرکے فرار ہوجاتا۔ بالآخر بدبخت چور کو افضل گنج پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں