حیدرآباد میں آج مودی کا روڈ شو، مختلف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ انتخابی مہم کا سلسلہ کل شام ختم ہوجائے گا۔ ایسے میں وزیراعظم نریندر مودی آج حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کریں گے۔

نریندر مودی آج بی جے پی کےلئے حیدرآباد میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ مودی 166 کلومیٹر طویل میگا روڈ شو میں حصہ لیں گے ۔ مودی کے روڈ شو کےلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اس کے لیے روٹ میپ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے روڈ شو کے دوران گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ پابندیاں آج دوپہر ایک بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔ مودی کے روڈ شو کے پیش نظر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی۔

روڈ شو بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے شروع ہوگا اور پی این ٹی فلائی اوور، شاپرز اسٹاپ، حیدرآباد پبلک اسکول، بیگم پیٹ فلائی اوور، گرین لینڈز، امیرپیٹ، پنجہ گٹہ، راجیو گاندھی مجسمہ، یشودا اسپتال، ایم ایم ٹی ایس، راج بھون، وی وی مجسمہ و دیگر علاقوں سے گذرے گا۔ اسی طرح روڈ شو اولڈ پی ایس سیف آباد، اقبال مینار، خیریت آباد فلائی اوور، اندرا روٹری، این ٹی آر مارگ، تلگو تلی، اندرا پارک، اشوک نگر، آر ٹی سی ایکس روڈس، چکڑ پلی، نارائن گوڑا سے ہوتا ہوا کاچی گوڑا ایکس روڈ پر ختم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں