تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج شام اختتام، 30 نومبر کو ووٹنگ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات منعقد ہوں گے جس کےلئے جاری انتخابی مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔ فی الحال سبھی بڑی سیاسی پارٹیوں کے سینئر لیڈران اپنےاپنے امیدواروں کے حق میں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاست کے تمام حلقوں اور خطوں کا سرگرمی سے دورہ کر رہے ہیں جس سے انتخابی مہم عروج پرپہنچ گئی ہے۔

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی گئی۔ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر مجلسی امیدواروں کےلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ آج شام مجلس کا مرکزی جلسہ خلوت گراونڈ پر منعقد ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈران امت شاہ، جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ، پیوش گوئل، انوراگ ٹھاکر، اور بی جے پی حکمران والی ریاستوں کے وزراءاعلیٰ سمیت یوگی آدتیہ ناتھ اُن لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

وہیں کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی، پرینکاگاندھی، ملکارجن کھڑگے، کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدھا رامیّا کے علاوہ تلنگانہ کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے کانگریس کے امیدواروں کے حق میں بڑے پیمان پر انتخابی ہم چلائی جارہی ہے۔

سبھی بڑی پارٹیوں کے چوٹی کے لیڈران آج ریاست میں انتخابی مہم کے آخری دن روڈ شوڈ کرنے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایک ناتھ شندے، عادل آباد، دھرما پوری جبکہ نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی جوبلی ہِلس اور حیدرآبادمیں نام پلّی میں روڈ شو کریں گے۔ ملکارجن کھڑگے کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت تلنگانہ میں انتخابی مہم میں شام ہیں۔ بی آر ایس کے لیڈر کے چندرشیکھر راﺅ، ورنگل اور گجویل میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے اور کاماریڈی میں روڈ شو میں حصہ لیں گے جبکہ ایک ہریش راﺅ میدک میں روڈ شو کریں گے۔

انتخابی مہم 13 حلقوں میں آج شام چار بجے ختم ہوجائے گی جبکہ باقی 106حلقوں میں شام پانچ بجے ختم ہوگی۔ اس ماہ کی تیس تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے لیے انتظامات پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ پانچ ریاستوں، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزوروم، راجستھان اور تلنگانہ کے ووٹوں کی گنتی تین دسمبر کو کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں