حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 30 نومبر (جمعرات) کو ہوگی۔ اس پس منظر میں حیدرآباد کے تمام تعلیمی اداروں کےلئے کل (29 نومبر چہارشنبہ) اور پرسوں (30 نومبر جمعرات) کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
حیدرآباد کلکٹر انودیپ دوری شیٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 29 اور 30 نومبر کو حیدرآباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یکم دسمبر سے دوبارہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔ حیدرآباد کلکٹر نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے جانکاری دی۔


