اظہرالدین اور فیروز خان کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) حلقہ جوبلی ہلز سے کانگریس امیدوار اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فلم نگر پولیس نے ان کے خلاف انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج کرلیا۔ ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

وہیں حلقہ نامپلی سے کانگریس کے ہی ایک اور امیدوار فیروز خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹرز کو لبھانے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان پر ایک ووٹر کو ایک لاھ روپئے کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ فیروز خان کے خلاف آر پی ایکٹ کی دفعہ 171C، 188، 123 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے کل (30 نومبر) کو ووٹنگ ہوگی جس کےلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں