امت مسلمہ کی نظر حلقہ گوشہ محل کے مسلم ووٹرز پر۔۔۔ بتلادو گستاخِ نبی کو غیرتِ مسلم زندہ ہے۔۔۔۔

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و دانشوران نے مسلمانوں کو اپنے حق رائے دہی سے بھرپور استعفادہ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔ خاصکر حلقہ گوشہ محل کے ووٹرز سے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن اسلام اور گستاخ نبی کو جمہوری انداز میں مناسب جواب دینے کی گذارش کی گئی ہے۔

مسلم دانشوران نے مسلمانوں کو متحدہ طور پر ایک ہی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ووٹوں کو تقیسم ہونے سے بچایا جاسکے اور جمہوری انداز میں فرقہ پرستوں کو مناسب جواب دیا جائے۔ حلقہ کے تمام ووٹرز سے یہ گذارش کی جارہی ہے کہ وہ ووٹ دینے کےلئے کوئی کوتاہی نہ کریں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ خاص کر نوجوان نسل اور خواتین و ضعیف حضرات بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈالیں۔ جمہوریت میں ووٹ ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم ووٹ کے ذریعہ ہی کسی بھی کو بھی اقتدار پر فائز کرسکتے ہیں اور کسی کو بھی اقتدار سے بے دخل کرسکتے ہیں۔ گوشہ محل ایک ایسا حلقہ ہے جس پر امت مسلمہ کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔

مسلمان ہی نہیں بلکہ ملک کے سیکولر عوام بھی اس حلقہ سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ان کی دلی خواہش یہ ہے کہ گوشہ محل حلقہ سے ملعون کو شکست کا منہ دیکھنا نصیب ہو۔ یہ تبھی ممکن ہے جب حلقہ کے ووٹرز متحدہ طور پر اپنے ووٹ کا استعمال فرقہ پرست عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کےلئے کریں۔

واضح رہے کہ اس حلقہ میں بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اس حلقہ کے تحت آنے والے علاقے کچھ اس طرح ہیں۔۔۔

1. Jambagh
2. M.J market
3. Goshamahal
4. Kattal Mandi
5. Nampally some area
6. Ajantha Gate
7. Hindi Nagar
8. Aghapura
9. Nampally Station Road
10. Chiragali lane
11. Adarsh nagar
12. Basheer bagh
13. Chapal Road
14. King koti Road
15. Boggulkunta
16. Hanuman Takdi
17. Jawarhar lal nehru road
18. Ram kote
19. Sultan Bazar
20. Esamia bazar
21. Gowliguda
22. Seetarampet Aghapura road
23. Chandanwadi
24. Gode ki khabar
25. Shah inayath gunj
26. Begum bazar
27. Chudi bazar
28. Chowraha jhinsi
29. Jummerath bazar
30. Lower dhoolpet
31. Dhoolpet
32. Kamtipura
33. Mangalhat
34. Valmiki temple
35. Feelkhana
36. Osman gunj
37. Gowliguda chaman
38. Osman Shahi
39. Afzal gunj
40. Muslimjung bridge
41. Mahaboob gunj
42. Seetaram bagh
43. Chunne ki butti
44. Shibilee Hills
45. Kumarwadi
46. Jhirra
47. Mujahid Nagar
48. Natraj nagar
49. Sarwar Nagar
50. New Indra nagar
51. Guffa nagar
52. Raheempura
53. Shivalal nagar
54. Balaji nagar

اپنا تبصرہ بھیجیں