پرانے شہر کے ووٹرز کےلئے لمحہ فکر: حیدرآباد میں سب سے کم پولنگ، جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی عوام سے اپیل

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا تاہم ریاست بھر دوپہر ایک بجے تک 37 فیصد پولنگ ہوئی اور سہ پہر تین بجے تک 52 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ حیدرآباد میں خاصکر پرانے شہر میں ووٹنگ کا فیصد ریاست میں سب سے کم ہے۔

حیدرآباد میں دوپہر ایک بجے تک صرف 20 فیصد اور سہ پہر تین بجے تک صرف 31 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ 2018 کے انتخابات میں سہ پہر تین بجے تک حیدرآباد میں 50 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی تھی۔ اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرس کی قطاریں دیکھی جارہی ہے جبکہ حیدرآباد کے متعدد پولنگ بوتھ کو ووٹر نہیں آرہے ہیں۔ مسلم علمائے کرام، دانشوران ملت و مسلم رہنماؤں نے عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

۔ اسی طرح سہ پہر تین بجے تک عادل آباد میں 6.50، کھمم 63.30، نلگنڈہ 61.50 اور نظام آباد میں 57.67 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں