حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کا آج شام اختتام ہوگیا۔ ریاست بھر میں ووٹنگ پرامن انداز میں کی گئی۔ تلنگانہ انتخابات کو لیکر مختلف چینلز کی جانب سے اکزٹ پول کرائے گئے۔ متعدد اکزٹ پول میں کانگریس کو سبقت مل رہی ہے۔ اکزٹ پولس میں کانگریس کو 60 سے زیادہ نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے وہیں بی آر کو صرف 40 تا 50 سیٹیں مل رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف اکزٹ پولس میں مجلس کو 5 تا 7 نشتیں مل رہی ہے۔ مجلس کو نہ ہی کوئی فائدہ ہورہا ہے اور نہ ہی کوئی نقصان۔ اکزٹ پولس کے بعد کانگریس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 3 دسمبر کو تصویر صاف ہوگی جب اس ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔



