حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات کے نتائج کل سامنے آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی کا کل (3 دسمبر) صبح 8 بجے سے آعاز ہوگا اور امکان ہے کہ دوپہر 12 بجے تک نتائج سے متعلق تجسس ختم ہوجائے گا اور تلنگانہ میں اگلی حکومت کس کی ہوگی یہ واضح ہوجائے گا۔ پہلے بیلٹ ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد صبح 8.30 سے ای وی ایم ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی جائے گی۔
ایگزٹ پولس کے بعد تجسس بڑھ گیا ہے، کیونکہ بعض اکزٹ پولس میں کاگنریس کو سبقت بتائی جارہی ہے تو کچھ اکزٹ پولس میں بی آر ایس کو ہیٹرک بناتے ہوئے بتایا جارہا ہے۔ کانگریس حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ کانگریس ہائی کمان نے کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار کو اس سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حیدرآباد بھیجا ہے۔ وہیں کانگریس نے جیتنے والے امیدواروں کو اتوار کی شام حیدرآباد آنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی کمان نے اے آئی سی سی عہدیداروں کو بھی تلنگانہ میں تعینات کیا ہے۔ اے آئی سی سی کے مبصرین کل تلنگانہ آئیں گے۔ تلنگانہ انتخابی نتائج کے پیش نظر کانگریس نے چدمبرم، سشیل کمار شندے اور سرجے والا کو اہم معاملات کی ذمہ داری سونپی ہیں۔ چدمبرم، شنڈے اور سرجے والا کل صبح حیدرآباد آئیں گے۔


