LIVE تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس کا شاندار مظاہرہ، گاندھی بھون میں جشن کا ماحول

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات میں کانگریس نے شاندار مظاہرہ کیا۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق کانگریس 65 سے زیادہ نشستوں پر آگے ہیں جبکہ بی آر ایس صرف 35 سیٹوں پر لیڈ کررہی ہے۔ اسی طرح بی جے پی 4 اور مجلس 5 سیٹوں پر آگے ہیں۔ کانگریس کے بہترین مظاہرہ کے بعد کانگریس ورکرس جشن منارہے ہیں۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کے مکان کے باہر کانگریس کارکن جمع ہوگئے اور جشن منارہے ہیں۔

تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر کے 49 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کا بندوبست کیا ہے۔ ابتدا میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی۔ اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ جاری ہے۔ اب تک تقریباً 10 تمام حلقوں میں تقریباً 10 راونڈ مکمل ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں