کے ٹی آر نے شکست قبول کرلی، کانگریس کو دی مبارکباد

تلنگانہ انتخابی نتائج کانگریس کے حق میں آرہے ہیں جس کے بعد کانگریس کے حلقوں میں جشن کا ماحول ہے۔ اس دوران بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹ کرکے رائے دہندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا فیصلہ قبول ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ بی آر ایس کو لگاتار دو بار حکومت بنانے کا موقع دینے پر تلنگانہ کے عوام کا مشکور ہوں۔آج کے نتیجے پر غمزدہ نہیں، لیکن مایوس ضرور ہوا کیونکہ یہ ہمارے لیے متوقع خطوط پر نہیں تھا لیکن ہم اسے سیکھنے کے طور پر اپنی پیش قدمی میں لیں گے اور اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ کانگریس پارٹی کو مینڈیٹ جیتنے پر مبارکباد۔ گڈ لک۔۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں