ڈچ قانون ساز معلون گریٹ ولڈرز ، گستاخ نوپور شرماکی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ اس نے ایک بار پھر پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، جس میں معلون نے نوپور شرما کی تائید کی۔
معلون گریٹ ولڈرز نے اپنے ٹوئٹ میں نوپور شرما کے تبصروں کی مذمت کرنے والے عرب ممالک پر تنقید کی۔ اس نے گستاخ نوپور شرماکی حمایت کی۔ اس نے تمام ہندوستانیوں کو نوپور شرما کی تائید کرنے کا انتہائی مضحکہ خیز مشورہ بھی دیا۔
بدنام زمانہ ڈچ قانون ساز نے ایک بار پھر مخالف اسلام ذہنیت کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخ نپور شرما کی حمایت میں سامنے آیا۔
واضح رہے کہ بدنام زمانہ گستاخ گیرٹ ولڈرز نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کیا تھا، ہالینڈ کے اس ملعون سیاست دان پراس کی نفرت انگیز سیاست اور اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں اس کے داخلہ پر پابندی عائد ہے۔