گورنر نے تلنگانہ کی دوسری قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کردیا، بہت جلد نئی حکومت کی تشکیل

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں آج دوسری قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کردیا۔ گورنر تملی ثائی سوندرا راجن نے آج کابینہ کی سفارش پر دوسری قانون ساز اسمبلی تحلیل کردیا۔ دوسری جانب تلنگانہ میں نئی ​​قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج اور چیف سکریٹری سنٹرل الیکشن کمیشن اویناش کمار کی قیادت میں ایک ٹیم نے یہ گزٹ گورنر تملی ثائی سوندرا راجن کےحوالہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او نے گورنر کو الیکشن جیتنے والے ایم ایل اے کی فہرست بھی فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کی تیسری قانون ساز اسمبلی کی تشکیل عمل میں آئی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے راج بھون میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔ آج رات حلف برداری تقریب منعقد ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ کانگریس اعلیٰ قیادت کی طرف سے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب کے فوری بعد حلف برداری تقریب منعقد ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج رات 8 بجے یا ساڑھے آٹھ بجے راج بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں