حیدرآباد (دکن فائلز) آج بابری مسجد کی برسی ہے۔ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے آج 31 سال مکمل ہوگئے۔ 31 سال قبل آج ہی کے روز 6 دسمبر کو کارسیوکوں نے دن کے اجالے میں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔
بابری مسجد کی برسی کے موقع پر آج ملک بھر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایودھیا میں آج ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایودھیا میں پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیاگیا تھا۔ زیرِ تعمیر مندر کے گرد بھی سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد سے ہر سال مسلمان 6 دسمبر کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ غیرقانونی و ناجائز طریقہ سے مسجد کو شہید کیا گیا لیکن مسلمانوں نے ہمیشہ اس سانحہ کے خلاف جمہوری انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا۔ ملک بھر میں مسلمانوں نے آج کے دن کو ’یوم غم‘ کے طور پر منایا۔
اسی طرح حیدرآباد میں بھی آج تحریک مسلم شبان اور مجلس بچاؤ تحریک کے علاوہ دیگر تنظیموں کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ کی کال دی گئی تھی جو پرامن رہا۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں آج ’یوم ساہ‘ کے موقع پر مسلم تاجرین نے اپنی دکانیں بند رکھی اور جمہوری انداز میں اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
Qunoot e Nazila for #BabriMasjid pic.twitter.com/o9pCyb7k5a
— Moulana Abdul Aleem Islahi (@MoulanaAleem) December 5, 2023
گذشتہ روز 5 دسمبر کو سعید آباد و اکبر باغ کی غیور مسلم خواتین نے عیدگاہ اجالے شاہ میں بعد نماز عصر قنوت نازلہ کا اہتمام کیا اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خوب گڑگڑاکر دعائیں کی۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں مسلم قوم کی غیور ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے شرکت کی۔
#BabriMasjid MASJID THI MASJID HAI AUR TA QAYAMAT #MASJID HI RAHEGI pic.twitter.com/mBhidlz2R3
— Moulana Abdul Aleem Islahi (@MoulanaAleem) December 5, 2023
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ ظل ہما نے کہا کہ مسلمان کبھی بھی بابری مسجد کو نہیں بھول سکتا اور بابری مسجد کی شہادت کا زخم آنے والی نسلوں تک تازہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار اگر زمین پر مسجد بن جاتی ہے تو وہ حصہ قیامت تک مسجد ہی رہتا ہے۔


