حیدرآباد (دکن فائلز) ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر تملائی سائی سوندرا راجن نے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک شاندار پروگرام میں انہیں حلف دلایا۔ قبل ازیں ریونت ریڈی، پارٹی رہنما سونیا گاندھی کے ساتھ ایک خصوصی گاڑی میں حلف برداری پنڈال پہنچے، اس دوران کانگریس کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس اور دیگر جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، سابق وزرائے اعلیٰ اور سینئر قائدین نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں ریاست بھر کے کانگریس قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


