حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی نئی کابینہ کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے 9 دسمبر سے تمام آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر اور راجیو آروگیہ شری ہیلتھ اسکیم کے نفاذ کا اعلان کیا۔
یہ اعلان کابینی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں 6 وعدے کئے تھے جن میں سے دو پر فوری طور پر دو ضمانتوں کو پورا کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اسی دوران ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی 8 دسمبر کو محکمہ برقی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریںگے اور اجلاس میں کسانوں کو بلاتعطل برقی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ تمام گھروں کو 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی سے متعلق غور و خوص کیا جائے گا۔
قبل ازیں چیف منسٹر نے ایک فائل پر دستخط کیے جس میں معذور خاتون ٹی رجنی جو پوسٹ گریجویٹ ہیں سرکاری نوری دی گئی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے فوراً بعد ریونت ریڈی نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے عوام کو دی گئی چھ ضمانتوں پر عمل آوری سے متعلق فائل پر دستخط کئے۔


