حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کو سوماجی گوڑہ کے یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق ان کے کولہے کی ہڈی ہیں، اور ان کے کولہے کی ہڈی میں فریچر ہے اور بہت جلد سرجری کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح کے سی آر ایراولی میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں گرپڑے تھے۔ وہیں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایت پر ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری نے یشودا ہسپتال کا دورہ کرکے کے سی آر کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی۔
کے سی آر کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔۔۔


