حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج اپنے وعدہ کے مطابق پرجا دربار میں لوگوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر صبح سے قطار میں کھڑے لوگوں سے درخواستیں وصول کیں۔
وزیر پی سرینواسا ریڈی کے ہمراہ ریونت ریڈی نے لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کی درخواستیں لینے کے بعد انہیں عہدیداروں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر خواتین سمیت سینکڑوں لوگوں نے وزیراعلیٰ سے اپنی شکایات کیں۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون (سابق میں پرگتی بھون) میں پرجا دربار منعقد کیا۔


