اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے عبوری اسپیکر منتخب

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی جنہوں نے چھ مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں، کو تلنگانہ اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ہفتہ کو نومنتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس کل (ہفتہ) سے شروع ہوگا۔ چار روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب تک اکبرالدین اویسی پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر کام کریں گے۔

سینیاریٹی کے مطابق بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب ہونا تھا، وہ 8 بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، لیکن آج ایک حادثہ میں ان کے کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس کے علاوہ بی آر ایس سے پوچارم سرینواس ریڈی، دانم ناگیندر اور تلاسانی سرینواس یادو، ایم آئی ایم سے اکبر الدین اویسی، کانگریس سے اتم کمار ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ پروٹیم اسپیکر کی دوڑ میں شامل تھے تاہم کانگریس کے دونوں لیڈروں نے وزیر کے طور پر حلف لیا اسی لئے انہیں پروٹیم اسپیکر نہیں بنایا جاسکا۔ بالآخر ریونت حکومت نے اکبر الدین اویسی اس باوقار عہدہ کےلئے منتخب کیا۔ اکبر الدین اویسی نے بھی حکومت کی درخواست کو قبول کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں