حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ، عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ

حیدرآباد (دکن فائلز) گریٹر حیدرآباد حدود میں ڈینگو بخار اپنے پیر پھیلانے لگا ہے۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع میں ڈینگو کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق شہر میں مچھروں کی افزائش کے باعث ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اضافہ دیکھا جارا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں میں سینکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں، بستی کلینکس کے علاوہ نجی کلینکس میں بھی بڑی تعداد میں ڈینگی سے متاثر افراد رجوع ہورہے ہیں۔ مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کےلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وینکٹی اور رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ اگر کسی مریض کی حالت سنگین ہونے پر انہیں گاندھی، عثمانیہ اور نلہ کنٹہ فیور ہسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ عہدیداروں اور ڈاکٹرس نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی افزائش کو روکنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں