سنجنار نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے مفت سفر سے متعلق ’مہالکشمی اسکیم‘ کی تفصیلات سے واقف کروایا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے سی ایم ڈی سجنار نے کہاکہ مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو 8 دسمبر سے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر سہولت رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجنار نے بتایا کہ سی ایم ریونت ریڈی کل دوپہر ایک بجے اسمبلی میں ‘مہالکشمی اسکیم’ کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں خواتین وزراء اور ارکان اسمبلی شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ خواتین مفت میں ریاست میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہیں۔ خواتین کو اپنے ساتھ آدھار یا دیگر کوئی بھی شناختی کارڈ رکھنا ہوگا۔ پہلے ہفتے تک کسی شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے بعد ‘مہالکشمی اسمارٹ کارڈ’ جاری کرنے کے لیے سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار سے پانچ دن بغیر شناختی کارڈ کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی انتظامیہ مسافروں کی بہبود کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی خواتین کے لیے مفت سفر کو ایک اچھی اسکیم کے طور پر سراہا گیا ہے۔

سجنار نے کہا کہ اس اسکیم سے آر ٹی سی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ فی الحال 40 لاکھ لوگ یومیہ آر ٹی سی بس سے سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 7290 بسیں ہیں اور روزانہ کی آمدنی 14 کروڑ تک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خواتین کے مفت سفر سے آمدنی میں 50 فیصد کمی واقع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم ہوتی آمدنی پر حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

خواتین کےلئے مفت سفر کا وعدہ کانگریس پارٹی نے انتخابی گیارنٹی کے تحت کیا تھا۔ حکومت بننے کے بعد کانگریس حکومت نے 9 دسمبر سے تمام خواتین کےلئے بلا لحاظ عمر آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ سجنار نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ساتھ لڑکیاں اور خواجہ سرا بھی تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں کے ذریعہ مفت سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے مفت سفر سہولت پالے ویلگو اور ایکسپریس بسوں میں دستیاب رہے گی۔ اگر وہ تلنگانہ سے آگے سفر کرتی ہیں تو ان سے ٹیرف کے مطابق ٹکٹ لیا جائے گا۔ اسی طرح خواتین پالے ویلگو بسوں کے ذریعہ اضلاع میں مفت سفر کر سکتی ہیں اور حیدرآباد میں ایکسپریس بسوں، عام سٹی بسوں اور سٹی میٹرو بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں