حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے اہم فیصلے لیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی قبل ازیں کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ تلنگانہ تحریک کے دوران درج مقدمات کو واپس لے لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اہم احکامات جاری کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریونت ریڈی نے تلنگانہ تحریک کے دوران درج مقدمات کے حوالے سے اہم احکامات دیے ہیں۔ کانگریس حکومت نے تلنگانہ تحریک کے دوران کارکنوں کے خلاف مقدمات کو فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس حکام کو ضروری ہدایت دی گئی ہے۔
ڈی جی پی نے ضلعی ایس پیز کو اس سلسلہ میں حکم دیا ہے کہ وہ 09 دسمبر 2009 سے 2 جون 2014 کے دوران تحریک کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کریں۔


